Saturday, 13 June 2015

جن صنعتکاروں نے ہماری شکایت وزیراعظم کو لگائی ہے انکے نام معلوم کروارہا ہوں : الطاف حسین ۔



کراچی :  متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ہم ایم کیو ایم کیخلاف شکایت کرنے والے صنعتکاروں کے نام معلوم کروا رہے ہیں ۔
 متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میری پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا گیا، کبھی کے دن بڑے ہوتے ہیں اور کبھی کی راتیں، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں ۔
 ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ جن صنعتکاروں نے ہمارے بارے میں شکایات کی ہیں ہم ان کے نام معلوم کروا رہے ہیں ۔
اس سے قبل کراچی میں متحدہ قومی مومنٹ کے مرکز90  پر ایم کیو ایم ورکرز سے خطاب میں الطاف حسین  کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی تحریک کو 33  سال ہو گئے ہیں جسمیں متحدہ قومی مومنٹ نے عوام کی بھرپور خدمت ہے ۔
 متحدہ قومی مومنٹ کے قائد کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کیخلاف ریاستی مظالم کیخلاف ہم نے عدالتوں سے رجوع کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔
 متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ  کچھ لوگ گھروں میں بیٹھ کر میری تقاریر سن لیا کرتے تھے مگر حکومت وقت نے اس پر بھی پابندی لگادی ۔
 واضح رہے کہ  گذ شتہ روز وزیرِاعظم میا ں محمد نواز شریف نے کراچی میں اپنے خطاب کے دوران گورنر سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گورنر صاحب صنعتکار شکایت کرتے ہیں، کراچی میں مکھی بھی مر جائے تو ہڑتال ہوتی ہے ۔

Social Samaa News :

Social Samaa News is a ravishing website about news sports and politics every latest video about cricket & politics is easily available on our website.
View All Posts By Social Samaa Nes !

0 comments:

Distributed ByMy Blogger Themes|Designed ByBloggerMotion

Top