یرس : فرانس میں کی گئی ایک تازہ سائنسی تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ خواتین کی جوتی کی ایڑی کی لمبائی مردوں کے رویے پر گہرا اثرو رسوخ رکھتی ہے۔ تحقیق کار نکولس گوگوئن نے اس تجربے کیلئے تین خوبرو خواتین کا استعمال کیا جن میں سے پہلی نے سپاٹ تلوے والا جوتا پہن رکھا تھا، دوسری کے جوتے کی ایڑی 2 انچ لمبی جبکہ تیسری کے جوتے کی ایڑی کی لمبائی 4 انچ تھی۔ یہ خواتین ایک سروے کا سوالنامہ لے کر سڑک کنارے کھڑی ہوئیں۔ سپاٹ جوتے والی خاتون کے سوالات کا جواب دینے کیلئے 60 میں سے صرف 25 مرد رکے، 2 انچ ایڑی والی کو جوابات دینے کیلئے 36 اور 4 انچ لمبی ایڑی والی کو جوابات دینے کیلئے 60 فیصد میں سے 49 مرد رکے۔ اسی طرح جب ان خواتین نے سڑک پر چلتے ہوئے جان بوجھ کر اپنا دستانہ گرایا تو سپاٹ جوتے والی خاتون کی نسبت 4 انچ لمبی ایڑی والی کا دستانہ اٹھا کر پیش کرنے والوں کی تعداد 2 گنا زیادہ تھی۔ یہ بھی ثابت ہوا کہ جو خواتین لمبی ایڑی والے جوتے پہنتی ہیں مرد ان سے بات کرنے کی زیادہ خواہش محسوس کرتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ لمبی ایڑی والے جوتے پہن کر چلنے والی خواتین کی چال کو زیادہ کشش کی حامل سمجھا جاتا ہے۔

0 comments: